Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

اپنے بچوں کی ساتھ ساتھ کسی ایک غریب بچہ کو اس عید پر ضرور لباس خرید کر دیں۔ سرفراز ملک

0

جہلم: اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ کسی ایک غریب بچہ کو اس عید پر ضرور لباس خرید کر دیں، اتنی خوشی آپ کو عید کی نہیں ہو گی جتنی آپ کو کسی غریب کے چہرے پر آپ کی وجہ سے آنے والی مسکراہٹ دیکھ کر ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارمنیجنگ ڈائریکٹر SLSکالج سرفراز ملک نے عید کے حوالے سے ایک بیا ن میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں غریبوں کی مدد کرنے کی ترغیب کرتا ہے اور خصوصی طور پر خوشی کے موقع پر اگر ہم اپنے غریب بہن بھائیوں کا خیال رکھیں اس سے اللہ سبحان تعالیٰ بھی ہم پر راضی ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مذہب میں زکوۃ، فطرانہ اور صدقہ کا ایک مظبوط نظام موجود ہے اگر صاحب توفیق سلام کے مطابق اپنی مال و دولت پر صیح معنوں میں زکوۃ ادا کریں اور غریبوں کی مدد کریں تو کافی حد تک غربت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.