Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عیدالاضحی کی آمد آمد، قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو گیا

0

جہلم: عیدالاضحی کی آمد آمد ہے ، قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے شہریوں نے قربانی کے جانور خرید رکھے ہیں ، جو بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، بچوں نے اپنے اپنے جانوروں کو نہ صرف سجانا سنوارنا شروع کر دیا ہے بلکہ ان کے نام بھی رکھ کر ان کی خوب خدمت بھی کی جارہی ہے ، اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔

سروے میں مختلف علاقوںکے بچوں ، صائم ، طحہ، توصیف، صارم، توحید، شہزاد، عمران ، منور،مناہل، عثمان ، فیضان، عمائمہ ، سبحان، و دیگر کا کہنا تھا کہ قربانی کے جانور چند روز کے مہمان ہوتے ہیں ان کی خدمت کرکے اور انہیں سجا کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اس کے علاوہ قربانی کے جانور ہمارے لئے تفریح کا باعث بھی ہیں ، ہم نے ا پنے جانوروں کے نام ، راجا، شیر، دلاور جان ، گلوبٹ رکھے ہوئے ہیں۔

حسنینہ، نعمان، ابراہیم، بلال، روزینہ، اور دیگر کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ قربانی کے جانوروں کو قریبی چراگاہ کی طرف لیجاتے ہیں اور رات کو نہ صرف ان کے چارے اور پانی کا بندوبست کرتے ہیں بلکہ ان کے آرام و سکون کا بھی خیال رکھتے ہیں ، درجنوں علاقوں میں قربانی کے جانور ،بکرے ، مینڈھے ، دنبے، ویہڑے (بیل) نہ صرف بچوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ بچے بھی ان سے بہت مانوس ہیں اور انہیں سجانے کے لئے مختلف قسم کی رنگ برنگی ڈوریاں ، دھاگے ، ربن ، اور دھاتی زیورات کا استعمال کر رہے ہیں۔

12 سالہ طحہ منور کا کہنا تھا کہ انکے والد کل ہی خوبصورت سفید رنگ کا بکرا60 ہزار میں خرید کر لائے ہیں جس کی خاطر مدارت جاری ہے بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بکروں کو نہلاتے اورمہندی لگانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ محلے میں موجود باقی جانوروں سے ان کے جانور خوبصورت اور منفرد نظر آئیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.