Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

گورنمنٹ گرلز سکول کسلیاں کا ملازم افطاری کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا

0

پنڈدادنخان: سرکاری سکول کا درجہ چہارم کا ملازم شوکت محمود کسلیاں میں افطاری کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ کسلیاں میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کسلیاں کا درجہ چہارم کا ملازم شوکت محمود افطاری کرتے ہوئے پیاس کی شدت کو کم کرنے کے لئے ٹھنڈا پانی پیتے ہوئے بے ہوش ہو گیا ۔

ملازم کو فوری طورپر طبی امداد کے لیے پنڈدادنخان لایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جسکی نماز جنازہ کسلیاں گاؤں میں ادا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.