پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ پنجاب کے الیکشن، صدر یوسف ناز کھیوڑہ منتخب

0

پنڈدادنخان: پاکستان کرسچن رائیٹرز گلڈ پنجاب کے الیکشن ملکہ کوہسار مری کشمیر پوائنٹ میں سالانہ کانفرنس کے درمیان منعقد ہوئے سر پرست فادر مختیار عالم آف سرگودھا اور صدر یوسف ناز کھیوڑہ منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مسیحی شاعروں ادیبوں دانشوروں اور صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کرسچن رائیٹرز گلڈ پنجاب کے دوسال مدت کے لیے انتخابات مکمل ہو گئے ہیں اور درجہ ذیل عہدے دار اتفاق رائے سرپرست فادر مختیار عالم آف سرگودھا،صدر یوسف ناز تا حیات، سینئر نائب صدر پرویز بزمی سیالکوٹ،جنرل سیکر ٹری جاوید گل سمڑیال،ڈپٹی جنرل سیکر ٹری الیشع ایاز فیصل آباد،نائب صدر خالد عمانوایل اسلام آباد، پریس سیکرٹری ڈاکٹر اشرف ناز گوجرانوالہ،خزانچی عرفان نشاط لاہور،رابطہ سیکر ٹری ڈاکٹر شاہد واہ جبکہ مجلس عاملہ کے لیے طارق جاوید ایڈووکیٹ لاہور،لیکچرار حمیرا شفق سرگودھا،یوسف مسیح ساہیوال،دلاور ملک یار شیخو پورہ،صائمہ شہناز اوکاڑہ، سرفراز اقبال گجرات،سموئیل کامران ملتان،وارث سہارا بہاول پور، پرویز نذیر ٹیکسلا،سلامت ضیاء منڈی بہاول دین،شہزاد فرانس خانیوال،زاہد انجم جہلم،بشارت گل سیالکوٹ منتخب ہو گئے ہیں۔اس موقع پر صدر یوسف ناز نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ تنظیم میں اپنا اپنا کردار احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے جس جو ش وجذبہ سے مجھے تاحیات منتخب کیا ہے اور اعتماد کا اظہار کیا ہے میں پہلے سے بھی زیادہ اپنی تمام تر توا نائیاں تنظیم کے لیے وقف کروں گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.