پاکستان کے مختلف چیمبرزکے باہمی روابط سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے۔ فرحان ڈار

0

جہلم: پاکستان کے مختلف چیمبرزکے باہمی روابط سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ ہوتا ہے۔اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا عبدالرحمن کی طرف سے پر تکلف افطار ڈنر پر ان کے مشکور ہیں۔

ان خیالات کااظہارصدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرحان ڈار نے مختلف چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور سے اسلام آباد میں ملاقات میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ باہمی روابط سے پاکستان میں کاروبادی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فرحان ڈار، کوآرڈینیٹر رانا ساجد، چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی و ایم ڈی SLSکالج سرفراز ملک اور چیئرمین ٹورزم کمیٹی میاں یوسف شامل تھے۔

سابق صدر فیڈریشن آف پاکستان اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عبدالرؤف عالم سمیت مختلف چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور اور وفودنے بھی شرکت کی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.