Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

واپڈا سب ڈویژن للِہ کے اہلکاروں نے سرکاری کاموں کیلئے غریب عوام سے پیسے بٹورنا معمول بنا لیا

0

کھیوڑہ: سب ڈویژن واپڈا للِہ کے اہلکاروں نے لوٹ مار کابازار گرم کر رکھا ہے،سرکاری کاموں کے لئے غریب عوام سے پیسے بٹورنا معمول بنا لیا،اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی قصبہ ٹوبھہ کے رہائشی محمد شعیب نے میڈیا کو آگاء کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن للِہ وا پڈااہلکارفرزند علی جوکہ بطور لائن مین تعینات ہے کو میں نے اپنے گھر کے بجلی کے میٹر کی تار ٹوٹ کر گلی میں گرنے کا بتایا اور کہا کہ اسے جلد ٹھیک کروا دو کیونکہ تار گلی میں پڑی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی جانی نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔

فرزند علی نے کہا کہ اس کے لئے سیڑھی کی ضرورت ہے جو کہ دوسری سائیڈ پراستعمال ہو رہی ہے اُدھر سے لانے کے لئے تیں سو روپے کرایہ دے دو،نقصان کے خطرے کے مد نظر اسے تیں سو روپے دے دیئے تاہم اس کے بعد بھی سرکاری سیڑھی نہیں لائی جاسکی ،کافی وقت انتظار کے باوجود جب سیڑھی کا انتظام نا ہوسکا ہو میں مجبوراہمسائے کے گھر سے سیڑھی مانگ لایا جس کے بعد تار مرمت کا کام ممکن ہو سکا اور جانی نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں واپڈا اہلکار کے رویے سے سخت دل برداشتہ ہوا کہ انہیں اپنی ڈیوٹی کا احساس تک نہیں ہے نا جانے اور کتنے لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایسے کرپٹ اہلکار پیسے ٹھگتے ہونگے ہمارا اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ اسے کرپٹ واپڈااہلکاروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے اور عوام دوست اہلکار تعینات جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.