Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

مطلوب مہدی نے حلقہ NA-67 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

راجہ شاہنواز آف احمد آباد نے بھی حلقہ پی پی 27سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

0

پنڈدادنخان: سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی نے حلقہ NA-67 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر اپنے کا غذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں وہ ایک بہت بڑی ریلی کے ہمراہ کا غذات جمع کروانے آئے ہیں۔

یہ سیٹ مطلوب مہدی کی آبائی سیٹ ہے ، ماضی کے الیکشن میں ان کا خاندان نا قابل تسخیر رہا ہے لیکن اس دفعہ مقابلہ کانٹے دار ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے تھل کے سابق ایم پی اے کے امیدوار حلقہ پی پی 27 راجہ شاہ نواز آف احمد آباد نے کا غذات جمع کروا دئیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک راجہ شاہنواز کا پی ٹی آئی کا ٹکٹ کلیر نہیں ہوا ہے لیکن انھوں نے آج ایک بہت بڑی ریلی میں حلقہ پی پی 27 سے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں وہ ہر حال میں الیکشن لڑیں گے اور ان پر علاقہ بھر سے الیکشن لڑنے کا ان کے حامیوں کا دباؤ بھی ہے ان کا تعلق ایک مضبوط سیاسی گھرانے سے ہے، ماضی میں ان کے چچا راجہ ناصر علی خان ایم پی اے رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.