کھیوڑہ انتظامیہ کی نااہلی اوربجلی کی طویل بندش، ماہ رمضان میں اہل علاقہ پینے کے پانی سے محروم

0

کھیوڑہ: انتظامیہ کی نا اہلی اوربجلی کی طویل بندش ماہ رمضان میں اہل علاقہ پینے کے پانی سے محروم ، پانچ سال اقتدار کا مزہ لوٹنے کے بعدسیاسی بونے پارٹیاں بدلنے میں مصروف ، عوام ماہ صیام میں پینے کا پانی خرید کر پینے پر مجبور ، کروڑوں روپے ضائع کر کے سیاسی گھروں کو چلے گئے ،اصلاح احوال کا عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق چند دن قبل اپنی مدت پوری کرنے والی ن لیگی حکومت سمیت مقامی انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں کے سبب کھیوڑہ شہر کی عوام پانی کی بوند بوندکو ترس گئے،میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے پاس شہر کو پینے کے پانی کی مناسب ترسیل کا کوئی خاطر خواں نظام نہیں ہے۔

علاقہ میں شدید گرمی اور بجلی کی غیراعلانیہ بندش کے ساتھ ساتھ عوام پانی کے حصول میں دربدر ہونے پر مجبورہو گئے ہیں عرصہ دراز سے شہر بھر میں جاری پانی کی قلت ختم کرنے کے نام پر شروع ہونے والے کروڑوں روپے لاگت کے پراجیکٹ ناقص حکمت عملی کے تحت بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ساٹھ سالوں سے حکومتی ادارے اس بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی جیسی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ یہاں کی عوام بھی ہر دور الیکشن میں اس بنیادی ضرورت کے حصول کی خاطر مقامی سیاستدانوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی آئی ہے،تاہم عوامی نمائندے عوام کی داد رسی سے بھی قاصر ہیں ۔

یاد رہے آئندہ انتخابات میں بھی اسی بنیادی ضرورت کو سامنے رکھ کر امیدواروں نے عوام کو سبز باغ دیکھانے شروع کر دیئے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.