Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

عید الاضحی کی آمد، تجاوات میں اضافہ، رش کیوجہ سے دکانیں رات گئے تک کھلی رہنے لگیں

0

جہلم: عید الاضحی کی آمد ، کارروباری مراکز میں تجاوات میں اضافہ ہوگیا، رش کیوجہ سے دکانیں رات گئے تک کھلی رہنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی قریب آتے ہی کارروباری مراکز میں تجاوزات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے ،چھابہ فروشوں اور ریڑھی بانوں کی تعداد بڑھ گئی، شام کے اوقات میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور اس دوران شہریوں کیلئے پیدل چلنا تک محال ہو چکا ہے۔ نیابازار، مین بازار مکمل طور پر تجاوزات سے بھر گئے ہیں‘ دکان داروں نے اپنا سامان فٹ پاتھ سمیت سڑکوں پر سجا رکھا ہے جبکہ رہی سہی کسر سٹالز ہولڈرز اور ریڑھی والوں نے نکال رکھی ہے۔

کناری بازار، چوک گنبدوالی مسجد کے بازار بھی تجاوزات کی زد میں آئے ہوئے ہیں‘ پلازوں کی راہداریوں میں دکان داروں نے اپنا سامان رکھا ہوا ہے بلکہ آگے سٹال ہولڈرز کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ مین بازار میں تجاوزات اور جابجا کھڑی ریڑھیوں کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

دکان داروں نے پختہ تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، میونسپل کمیٹی کا عملہ اس تجاوزات کے خاتمہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ مشین محلہ، سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ،جادہ روڈ، روہتاس روڈ چوک، بلال ٹاؤن، چونترہ، کھرالہ کے مقام پر ریڑھی والوں کے غیرقانونی قبضوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم ، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکورہ علاقوں کا دورہ کریں ار غیر قانونی طریقوں سے قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری بغیر کسی خوف و خطر کے خریداری کر سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.