Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جی پی او جہلم انتظامیہ کی غفلت کے باعث عمارت پر لہرایا جانے والا قومی پر چم لیرو لیر

0

جہلم: جی پی او انتظامیہ کی غفلت کے باعث عمارت پر لہرایا جانے والا قومی پر چم لیرو لیر ، پرچم انتہائی خستہ حالی کا شکار۔ پاک پوسٹ کی عمارت عدم توجہی کے باعث بھوت بنگلے کی منظر کشی کرنے لگی افسران خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ۔ شہریوں کا پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جی پی او جہلم کی عمارت پر لہرایا جانے والاقومی پرچم عدم توجہی کے باعث پھٹ کر لوتھڑوں کی صورت اختیار کر چکا ہے ، سبز ہلالی پرچم ہمارے قومی وقار اور ملی وحدت کی علامت ہے ،جس کی عظمت کی پاسداری ہمارا قومی فریضہ اور اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس کے ہم قومی تہواروں پر اپنے گھروں کی چھتوں ،سرکاری اور نجی عمارتوں پر بڑے جوش و جذبے سے پر چم آویزاں تو کر دیتے ہیں ،مگر اس کی حرمت کا خیال نہیں رکھا جاتا ،جس کی ایک واضع مثال جہلم پاک پوسٹ (جی پی او جہلم) کی عمارت پر لہرائے گئے قومی پر چم کی ہے جو انتہائی خستہ حال دیکھائی دے رہا ہے ۔

مقامی و یگر علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں شہری جی پی او جہلم دفتر جاتے ہیں جہاں وہ اپنے قومی پر چم کی یہ تا رتار حالت دیکھ انتظامیہ پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں ،حالانکہ اس ادارے میں درجنوں کی تعداد میں سر کاری ملازم کام کر رہے ہیں ، اور لاکھوں کروڑوں ، اربوں روپے کا کارروبار کیا جارہاہے ۔ لیکن محض چند فٹ کا قومی پرچم تار تار ہونے کیوجہ سے جی پی او جہلم کی عمارت پر لہرانے کی بجائے مختلف لوتھڑوں کی صورت اختیار کر چکا ہے ۔

قومی تہواروں کے موقع پر محکمہ تعلیم سمیت ضلعی افسران نوجوان نسل کو قومی پرچم کی عظمت بارے درس تودیتے ہیں مگر کبھی انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ جب نئی نسل ، سمیت شہریوں کی نظریں اس خستہ حال پر چم پرپڑتی ہونگی توان کے ذہنوں پر اس پرچم کی عظمت کے بارے کیا تصور ہوتا ہوگا۔

جہلم شہر کی سماجی ، رفاعی ، فلاحی ، کارروباری ، مذہبی ، صحافتی تنظیموں کے عمائدین نے پوسٹ ماسٹر جنرل شمالی پنجاب سے جی پی او جہلم کی عمارت پر لہرائے جانے والے پرچم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.