جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد

0

جہلم:عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پرجہلم پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف بھر پورکارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 200گرام چرس اور 150لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے طارق محمود اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم غلام ادریس ولد غلام مصطفی قوم کمہار سکنہ دینہ محلہ اسٹیشن تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 200گرام چرس برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے فرخ شبیر اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم شاہد شہزاد ولد شوکت زمان قوم شیخ سکنہ سید پور اسلام آباد سے 150لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.