ملک عرفان اعجاز نے حلقہ پی پی 27 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

0

پنڈدادنخان: کھیو ڑہ کے چیئر مین گروپ کے قائد اور کھیوڑہ پنڈدادنخان اتحاد کے نامزد ا میدوارمعروف مسلم لیگی رہنما ملک عرفان اعجاز نے حلقہ پی پی27 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔انشاء اللہ ہمارا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ۔ملک حسن عسکری

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کو مسلسل نظر انداز کرنے کی وجہ سے عوام میں احساس مرحومی پایا جاتا تھا اور دونوں بڑے شہروں کی منتخب قیادت نے اس مسلے کو کئی بار اعلیٰ قیادت کے علم میں میں لائے۔اور آخر کار دونوں شہر کے عوام اور منتخب قیادت نے کھیوڑہ پنڈدادنخان اتحاد گروپ تشکیل دیا اور معروف مسلم لیگی رہنما ملک عرفان اعجاز کو حلقہ پی پی 27سے اپنا اُمیدوار نامزد کر دیا ۔

معروف مسلم لیگی رہنما دانیال خان کی قیادت میں آج ایک بہت بڑی ریلی میں چیئر مین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس ،وائس چیئر مین ملک شوکت حیات ،نوجوان رہنما راجہ وقاص اور تمام کونسلرز مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی سٹی صدر ملک زاہد اور پنڈدادنخان کے کونسلروں کی اکثریت کے ہمراہ اپنے کا غذات جمع کروا دیا ملک عرفان اعجاز کو کھیوڑہ سے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کے لئے درخواست بھی جمع کروائی ہوئی ہے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.