Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

آئیسکو حکام کی غفلت، کنتریلی روڈ کالا گوجراں کی آبادی پر موت کے سائے منڈلانے لگے

0

جہلم: کنتریلی روڈ کالا گوجراں کی آبادی پر موت کے سائے منڈلانے لگے ، آئیسکو سرکل رورل سب ڈویژن جہلم کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہریوں کے گھروں پرسے ہائی پاور ٹرانسمیشن کی تاریں گزرنے کے باعث شہریوں خوف و حراس میں مبتلا، 11 ہزار کے وی کی تاروں نے سادہ لوح شہریوں کا سکون غارت کر دیا۔ اہل علاقہ واپڈا کے خلاف سراپا احتجاج ،وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سے ملحقہ آبادی کنتریلی روڈ پر کالا گوجراں کے مکینوں نے بتایا کہ رہائشی آبادی پر سے ہائی پاور ٹرانسمیشن کی تاریں گزر رہی ہیں جس کی وجہ سے علاقہ مکین مکانوں کی چھتوں پر بھی نہیں جا سکتے اور نہ ہی اپنی خریدی ہوئی مالکیتی اراضی پر ڈبل یا ٹرپل سٹوری مکان تیار کر سکتے ہیں ۔بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن منگلا سے کالا گجراں گریڈ سٹیشن کی طرف آرہی ہیں جس کے باعث شہریوں کے سروں پر موت کے سائے منڈلاتے رہتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ اس حوالے سے ایس ای واپڈاسمیت دیگر ذمہ داران کو تحریری و زبانی طور پر آگاہ کر چکے ہیں ۔ لیکن متعلقہ افسران شہریوں کو ریلیف دینے کی بجائے کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ا ن کے گھروں پرسے گزرنے والی ہائی ٹرانسمیشن لائن کو تبدیل کرکے بذریعہ جی ٹی روڈ گریڈ اسٹیشن منتقل کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف معاملات زندگی جاری رکھ سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.