سحری کے وقت تیز مرچ مصالحے والی مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔ ڈاکٹر منیب اللہ مرزا

0

جہلم: روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں بھی وقت گزاریں ،ہر ایک کوکوشش کرنی چاہیے کہ سحری کے وقت تیز مرچ مصالحے والی مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں اس سے پیاس بھی زیادہ لگتی ہے اور روزہ رکھنے کے 5 سے 7 گھنٹے بعد ہی آپ کام کرنے قاصر ہو جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر منیب اللہ مرزا نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کو شکست دینے کے لئے آئس کریم اور سافٹ ڈرنکس کو چھوڑ کر موسم کی قدرتی غذائیں استعمال کریں ۔

انہوں نے کہا کہ مرغن غذائیں سخت نقصان دہ ہیں ، سحری اور افطاری میں گھر کی تیار کی گئی ہلکی غذا اور فروٹ کا استعمال کریں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.