سوہاوہ میں دن دیہاڑے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر تاجر کو لوٹ لیا

0

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ کے عقب میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات، نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر تاجر سے نقدی چھین کر فرار، پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہ کیا.

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے عقب میں دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوؤں نے تاجر کولوٹ لیا، دھوک رادو کے رہائشی تاجر ملک محمد یوسف سوا بارہ بجے دن کو بینک سے ایک لاکھ روپے لے کر گھر جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل نمبری AHF-313 پر سوار دو نامعلوم ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی مبلغ ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

یہ خبر بھی پرھیں: دینہ میں دن دیہاڑے 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ کر فرار

پولیس تھانہ سوہاوہ کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود پولیس تھانہ سوہاوہ ناکہ بندی کر کے موٹر سائیکل روکنے میں ناکام رہی اور تا حال تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا ۔

عوامی حلقوں اور تاجر برادری نے دن دیہاڑی دکیتی کی واردات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپی او جہلم اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس تھانہ سوہاوہ میں نفری کی کمی کو پورا کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کریں اور تاجروں تحفظ فراہم کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.