Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم سے کاشتکار دلبرداشتہ، گندم کی سستے داموں فروخت شروع

0

جہلم: باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم سے کاشتکار دلبرداشتہ، گندم کی سستے داموں فروخت شروع، محکمہ خوراک سب اچھا ہے کا راگ الاپنے میں مگن ، کسانوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے دیہی علاقے عیسیٰ بھٹیہ کے کسانوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ خوراک نے باردانہ مہیا نہیں کیا جس کی وجہ سے گندم 1 ہزار روپے فی من فروخت کر رہے ہیں ، جبکہ پنجاب حکومت نے گندم کا نرخ 13 سو روپے فی من مقرر کر رکھا ہے۔

کسانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے گہری سازش کے ذریعے کسانوں سے گندم نہیں خریدی اور باردانہ بھی فراہم نہیں کیا ، جس کیوجہ سے کسانوں نے دلبرداشتہ ہو کر محکمہ خوراک کے ایجنٹوں کے ہاتھوں انتہائی کم قیمت پر گندم فروخت کرنی شروع کر رکھی ہے ۔

کسانوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ محکمہ خوراک سب اچھا ہے کا راگ آلاپ رہاہے حالانکہ دیہی علاقوں میں سینکڑوں کسان آج بھی باردانہ کے انتظار میں ہیں کہ محکمہ خوراک باردانہ فراہم کرے اور حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر گندم خریدی جائے۔

متاثرہ کسانوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے اور بدعوانی میں شامل محکمہ خوراک کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.