کالا گوجراں میں مبینہ چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، سر کے بال،داڑھی اور بھنویں موند ڈالیں

0

جہلم: کالا گوجراں میں چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والا چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے چور کی درگت بنا ڈالی، شہریوں نے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں موند کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے چور پر تشدد کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کالا گوجراں میں مبینہ چور چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا خاتون کے شور کرنے پر اہل محلہ نے چور کو پکڑ کر اسکی درگت بنا ڈالی۔ شہریوں نے چور پر ہاتھ ہلکے کرنے کے بعد اسکے سر کے بال، بھنویں اور داڑھی مونچھوں کے بال کاٹ کر کالا چوکی پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نعمان عزیز نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت تھی اور چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا تھا۔ پولیس کالا چوکی نے چور کو تشدد کرنے پر اور قانون کو ہاتھ میں لینے پر3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور چور کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.