کھیوڑہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، سامان ضبط، تجاوزات ہٹا دی گئیں

0

کھیوڑہ: ناجائز تجاوزات کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع، مرکزی سڑک کنارے دکانوں کے آگے تجاوزات کو ہٹا کر سامان ضبط جبکہ نجی بینک کی تجاوز حدود ہٹانے کے لئے ایک بار پھر مہلت دے دی گئی۔ بڑے مگرمچھوں کو چھوڑ کر غریب دیہاڑی دار طبقے کو بے روزگا ر کیا جا رہا ہے،ہمارے خاندانوں کو سڑک پر لانے کا نام تبدیلی ہے کیا۔متاثرین کا احتجاج

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف باضابطہ نوٹس کے بعد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک عامر تنویر نے آپریشن شروع کر دیا جس کے تحت شہر کی مرکزی سڑک کنارے بنی دکانوں کے اضافی شیڈ ،سامان رکھنے کے لیے بنائے گئے پھٹے ،دوکانوں کے سائن بورڈ،اور اضافی رکھاہوا سامان ضبط کر لیا۔

آپریشن میں ہیو ی مشینری کا استعمال کیا گیا اس کے ساتھ ہی سڑک کنارے ہیوی گاڑیوںکی مرمت کے لیے بنی ورکشاپس مالکان کو بھی وارننگ دے دی گئی کہ مرمت کا کام سڑک کنارے سے ہٹا کر کھلی جگہ منتقل کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤمتاثر نا ہو،اور حادثات سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر دوکانداروں نے کہا کہ ہماری چھوٹی چھوٹی دوکانوں اور تھڑو ں کو مسمار کرنا تجاوزات ختم کرنا نہیں ہم دیہاڑی دار لوگ ہیں ہمارے روزگار ختم کیے جارہے ہیں کیا اسی کا نام تبدیلی ہے حکومت کو چاہیے کہ بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالیں جنھوں نے سرکاری اراضی ، نالوں اورشاہرات عامہ پر پختہ تعمیرات کی ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک عامر تنویر نے میڈیا کو مو قف دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات پر بلا تفریق کاروائی قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کی جارہی ہے ۔کسی کے ساتھ بھی ناجائز نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.