ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے زیر اہتمام فوجی فاؤنڈیشن سکول میں سیفٹی آگاہی پروگرام کا انعقاد

0

پنڈدادنخان: ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی جانب سے فوجی فاؤنڈیشن سکول دھریالہ جالپ میں آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام میں روڈ سیفٹی، فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق آگاہی لیکچرز دیئے گئے، بعد ازاں آگ بجھانے والے آلہ کی مدد سے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد نے سکول طلبا کو روڈ سیفٹی سے متعلق ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات کی تلقین کی کہ دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

پرنسپل فوجی فاؤنڈیشن سکول میجر (ر) محمد افضل طالب نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے مفید پروگرام اور ٹریننگز کے اہتمام کا آعادہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.