کھیوڑہ کا نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

0

کھیوڑہ: پنڈ دانخان کے مقام پر دریائے جہلم میں کھیوڑہ کا نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا،ریسکیو کے غوطہ خور تلاش میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ واڑہ بلند خان کا رہائشی راجہ مجیب سلطان ولد محمد سلطان پنڈدادنخان روزہ کی حالت میں گرمی کا ستایا ہوا پنڈدادنخان کے قریب دریا ئے جہلم پر نہانے کے لئے گیا جہاں پر نہاتے ہوئے دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہوگیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی غوط خور ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.