راجہ شاہنواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات، 18 جون کو دوبارہ طلب

0

پنڈ دادنخان: انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، راجہ شاہنواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات ،ریٹرنگ افسر نے 18 جون کو دوبارہ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 27 سے اہم امیدوار شاہنواز آف احمدآباد کے کاغذات نامزدگی پرجمعرات کے روز اعتراضات اور بحث کے بعدانہیں دوبارہ 18 جون کو طلب کیا گیا ۔

شاہنواز پر حلقہ ووٹر کی طرف سے ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراز اٹھایا گیا تھا کہ شاہنواز نے بطور چیئرمین یونین کونسل احمدآباد سے استعفیٰ نہیں دیا اور بطور چیئرمین جو تنخواہ وصول کی ہے اس کا ذکر نہیں کیا جس پر جمعرات کے روز آر او آفس میں راجہ شاہنواز کی طرف سے راجہ ضمیر احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ریٹرنگ افسر نے بحث کے بعد دونوں فریقوں کو 18 جون کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.