ضلع بھر میں بجلی چوروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ ضلع بھر میں بجلی چوروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ‘بجلی چوروں کیخلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، بجلی چور قومی مجرم ہیں تمام محکمے ملکر ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف فوری مقدمات کا اندراج کر کے انہیں جیل بھیجا جائیگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے قائم ضلعی انفورسمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے آئیسکو کا عملہ دیگر ضلعی افسران اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر رہا ہے اب تک 17 ایف ائی آرز کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق انکےآفس میں بجلی چوروں کے خلاف ہونیوالے ایکشن کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.