حلقہ پی پی 25میں سیاسی ہلچل، راجہ سفیر اکبرچیئرمینی سے مستعفی، الیکشن لڑنے کا قوی امکان

0

سوہاوہ: حلقہ پی پی 25میں سیاسی ہلچل،مسلم لیگ(ن) کو شدید دھچکا،چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر نے چیئرمینی سے استعفیٰ دے دیا ،حلقہ سے الیکشن لڑنے کا قوی امکان۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن اور چیئرمین یونین کونسل پیل بنے خان راجہ سفیر اکبر نے چیئرمینی سے استعفیٰ دیدیا ،جسکے بعدحلقہ پی پی 25کی سیاسی صورتحال یکسر بدل جانے کا قوی امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق راجہ سفیر اکبرجماعت کا ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی ان سے رابطہ کر لیا ہے ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر راجہ سفیر آزاد یا کسی دوسری جماعت کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑتے ہیں تو حلقہ پی پی 25سے مسلم لیگ(ن) کی جیت ناممکن ہو جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.