پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنا اورعوام کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فرخ الطاف

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 66 چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ ملنا اور ضلع جہلم کے عوام کا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون ہماری کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، ہم نے اپنے گزشتہ ادوار میں بھی عوام کی بھرپور خدمت کی اور عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 جہلم I کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں دلوا کر روزگار کے مواقع فراہم کئے تاکہ بے روزگار نوجوان اپنے گھروں کے خود کفیل بن کر اپنی زندگی احسن طریقے سے گزار سکیں ہم نے سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھ کر ادا کیا ۔

چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ ہم نے ضلع جہلم کی عوام کی دل و جان سے خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا، ضلع جہلم پی ٹی آئی کا گڑھ ثابت کریں گے۔

انہوں نے ضلع جہلم کے غیور عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغازکیا جائے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل دینہ تحصیل سوہاوہ ، تحصیل پنددادنخان کا شمار پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیلوں میں ہوتا ہے ، کامیابی کے بعد مذکورہ علاقوں کے نقشے تبدیل کر دیں گے۔ اور پڑے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیگی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.