کھیوڑہ تا پنڈدادنخان روڈ پر سپیڈ بریکرز نہ ہونے سے حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

0

کھیوڑہ تا پنڈدادنخان مرکزی شاہراہ پر سپیڈ بریکرز نہ ہونے سے حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔مرکزی شاہراہ کی اطراف انڈسٹریل زون بن چکا ہے جس سے ہیوی تیز رفتار ٹریفک کی آمدورفت بڑھ گئی ہے ،ٹریفک کنٹرول نظام ناکارہ ہے۔ڈی سی جہلم سے فوری ایکشن کا عوامی مطالبہ

تفصیلات کے مطابق کھیوڑ ہ جو جود ایک ایک معدنی صنعتی شہر ہے سے پنڈدادنخان کی جانب جانے والی مرکزی شاہراہ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ مال بردار ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بہت بڑھ گئی اس شاہراہ کے اطراف درجنوں جپسم پلانٹ اور کریشر چل رہے ہیں۔

یہاں سے مختلف نوعیت کی معدنیات اور خام مال پورے ملک سمیت بیرون ملک کے لئے لے جایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس اہم اور مصروف ترین شاہراہ پر ٹریفک کا بے ہنگم دباؤ اس کی گنجائش سے تجاوز کر گیا ہے اور مناسب مقامات پر سپیڈ بریکرز نہ ہونے سے تیز رفتاری کے سبب حادثات کی شرح میں دن با دن اضافہ ہو رہا ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سمیت محکمہ ہائی وے کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ سوڈا فیکٹری کے داخلے پر سالوے موڑ،ڈھوک گولا موڑ،سمیت ایف بی آر آفس کے سامنے ہنگامی بنیادوں پر سپیڈ بریکرز بنوائے جائیں تاکہ آنے والے وقت میں حادثات پر قابو پایا جاسکے اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے عملہ کی اس روٹ پر ٹریفک کنڑول کے لئے موجودگی کو بھی ممکن بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.