قتل یا حادثاتی موت، تھانہ صدر کے علاقہ میں ہوٹل سے ملازم کی لاش برآمد

0

جہلم: تھانہ صدر کے علاقہ میں ہوٹل ملازم قتل یا حادثاتی موت، بااثر مالک نے وقوعہ کو خفیہ رکھنے کے لئے محنت کش کی نعش آبائی علاقہ منتقل کر دی ، مقامی پولیس اور سول ہسپتال وقوعہ سے لاعلم ، شہریوں کا ڈی پی او جہلم سے کارروائی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ سعیلہ میں ساہیوال ہوٹل پر کام کرنے والے 13/14 سالہ محنت کش کی نعش کو سول ہسپتال میں اور تھانہ صدر میں اندراج کروائے بغیر مالک آبائی علاقہ ساہیوال لے گیا۔

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ ساہیوال کے رہائشی شخص نے سعیلہ میں ہوٹل قائم کر رکھا ہے جو اکثر اوقات ہوٹل پر محنت مزدوری کرنے والے بچے پر تشدد کرتا، گزشتہ روز اچانک بچہ جاں بحق ہونے کی بابت معلوم ہوا ، دریافت کرنے پر پتہ چلاکہ ہوٹل مالک نے تھانہ صدریا سول ہسپتال میں بچے کی ہلاکت بارے کسی قسم کا اندراج نہیں کروایا بلکہ بچے کی مو ت خفیہ رکھتے ہوئے بچے کی میت ساہیوال لیکر چلا گیا ہے ۔

شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ دریافت کیا جائے کہ ہوٹل پر کام کرنے والے محنت کش کی موت کیسے واقع ہوئی ہے اگر ہوٹل مالک ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور محنت کش کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد کی جائے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.