Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے رمضان راشن و عید کے کپڑے مستحق افراد میں تقسیم مکمل

0

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے اس ماہ رمضان شریف میں جہلم کے دور دراز علاقوں میں تقریباً آٹھ لاکھ کا رمضان راشن و عید کے کپڑے انتہائی مستحقین میں تقسیم کئے، پورے مہینے کا یہ پراجیکٹ گزشتہ روز مکمل ہو گیا۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) حمزہ بیگ کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد حمزہ بیگ کے والد توصیف بیگ نے تمام مسلم اُمہ بشمول حمزہ بیگ کے لئے صدقہ جاریہ کی نیت سے قائم کی۔

سوسائٹی بالخصوص روڈ سیفٹی کے پراجیکٹس میں کام کرتی جس میں این ایچ اے، موٹر وے پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کا اسے تعاون حاصل ہے جبکہ بالعموم عوامی فلاحی منصوبے بھی اس کی نظروں سے اوجھل نہیں ہیں۔

سوسائٹی کو قائم ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا جس میں سوسائٹی نے قابل ذکر منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.