پنڈدادنخان کے نواحی علاقوں میں بھی یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0

جلالپورشریف: تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے پننوال پنڈی سیدپور، سگھرپور، سیدانوالہ، کریالہ جالب ودیگر مقامات پر پورے ملک کی طرح یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا،مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے زنجیرزنی کے بعد اختتام پذیر ہوئے۔

جلوسوں کے دوران سکیورٹی کے انتہائی انتظامات کیئے گے جس میں تھانہ جلالپورشریف کے ایس ایچ او رانازاہد نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دے کر اپنے فرائض منصبی سے انصاف کے تقاضوں کا حق ادا کردیا، اس کے علاوہ ،ڈی،ایس،پی،پنڈدادن خان رمضان کمبوہ نے بھی تحصیل بھر جلوسوں کی خود نگرانی کی اسسٹنٹ کمشنر گوہرزمان وزیر نے بھی تحصیل بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کو چیک کیا اور امن وامان کی صورتیں حال کاجائزہ لیا۔

پہلی محرم سے دسویں محرم الحرام تک دن رات ایک کرکے امن و امان قائم رکھنے پر جناب،ڈی،ایس،پی،پنڈدادنخان رمضان کمبوہ، تھانہ جلالپورشریف کے ایس ایچ او رانازاہد،اے ایس آئی حسن،ایس آئی،شہباز بھٹی،فخرعباس کے علاوہ تھانہ جلالپورشریف کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.