Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ میں عید گفٹ کی تقسیم

شہدا ہماراقیمتی سرمایہ ہیں ہمیں ان پر فخر ہے، ڈی پی او عبدالغفار قیصرانی

0

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو عید گفٹ، ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین اورایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے عید کے تحفے ورثامیں تقسیم کیے۔ شہیدوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر ملک اور قوم کی حفاظت کی ۔ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم عبدالغفار قیصرانی نے پولیس شہدا کی فیملیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے ہر فیملی کو 5 ہزار روپے نقد اور مٹھائی عید کے تحفہ کے طور پر دی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں اور پوری قوم کو شہدا پر فخر ہوتا ہے ۔ڈی پی او عبدالغفارقیصرانی نے کہا کہ ہمیں شہدوں کی فیملیوں پر فخر ہے کہ جنہوں نے اپنے بچوں کی قربانی دے کر اپنے ملک اور قوم کی حفاظت کی ۔

ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین نے کہا جو قومیں اپنے شہدوں کو بھول جاتی ہیں وہ کبھی زندہ نہیں ہوتی۔ ایس ایچ او عبدالغفور بٹ نے کہا کہ شہیداپنی جان قربان کر کے اپنے خاندان اور ملک کا نام روشن کر جاتے ہیں ۔ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین نے حاجی محمد فیاض ساکن سہوترہ شہد محمد رمضان ساکن کسلیاں شہد صفدرعلی خان شہد چک علی شاں اور شہد محمد رمضان ساکن ڈھڈی تھل کے ورثاء کو عید کے تحائف تقسیم کیے۔ شہدا کی فیملیوں نے ڈی پی او جہلم عمدالغفار قیصرانی اور ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین اور ایس ایچ او عبدالغفور بٹ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عید کی خوشیوں میں ان کو یاد رکھا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.