Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں آبادی کے قریب سٹون کرش پلانٹ کی تنصیب، اہل علاقہ عذاب میں مبتلا

0

جہلم: موضع پنڈی خیرا میں آبادی کے قریب سٹون کرش پلانٹ کی تنصیب شروع۔ اہل علاقہ عذاب کا شکار ، شور ، فضائی آلودگی وبال جان بن گئے ، ڈی سی کا نوٹس۔

تفصیلات کے مطابق دریا ئے جہلم ک کنارے واقع موضع پنڈی خیر ا میں خلاف قانون آبادی کے اندر سٹون کریش پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جس سے اہل علاقہ سخت پریشانی کا شکار ہو چکے ہیں ۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سٹون کرش پلانٹ آبادی سے کم از کم پانچ کلو میٹر دور ھونا چاھئے لیکن متعلقہ اداروں کی غفلت اور رشوت ستانی کی وجہ سے صرف 150میٹر کے فاصلے پر پلانٹ لگنے سے عوام کا سکون برباد ہو چکا ہے جو انتہائی شور فضائی آلودگی اور نا گہانی اموات کا موجب بن رہا ہے ۔

علاقہ مکینوں کے احتجاج پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے بروقت ایکشن لیا اور عوام کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں پھرپور تعاون کریں گے، اس سلسلے میں انھوں نے تحصیل دار کو موقع پر جا کہ عوام کی رائے اور سٹون کریشر کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جس پر پنڈی خیرا کی عوام نے ڈی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ اہل علاقہ کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.