سوہاوہ میں پڑوسی نے فائرنگ کر کے 40 سالہ خاتون کو قتل کر دیا

0

سوہاوہ: قتل کی لرزہ خیز واردات ، کوٹ دھمیک میں پڑوسی نے فائرنگ کر کے چالیس سالہ خاتون کو قتل کر دیا، ڈی ایس پی انچارج ایچ آئی یو نفری کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے، خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے نواحی علاقے کوٹ دھمیک میں چالیس سالہ بیوہ صدف اپنے کھیتوںمیں کام کر رہی تھی کہ گاؤں کے رہائشی نوجوان ندیم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزم ندیم مقتولہ کا ہمسایہ تھا اور الیکٹریشن کا کام کرتا تھا۔

ڈی ایس پی رانا شبیر نے جائے وقوعہ کامعائندہ کیا اور مقتولہ کے بیٹے کی درخواست پر زیر دفعہ 302 مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا جبکہ ایچ آئی یو انچار ج سب انسپکٹر اشرف للِہ نے مقتولہ کی نعش قبضے میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔

تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزم ندیم مقتولہ کو بار بار تنگ کرتا تھا جس کی شکایت اس کے گھر والوں کو بھی کی گئی جس کی رنج پر آج ملزم ندیم نے پسٹل تیس بور سے فائر کر کے مقتولہ کو قتل کیا اور فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے انشاء اللہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.