سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی، عید الفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار جاری

0

جہلم: سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی، عید الفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹرز کی لوٹ مار جاری، شہری آرٹی اے سیکرٹری کے خلاف سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جنرل بس سٹینڈ ، ویگن سٹینڈ، سٹی ویگن سٹینڈ سمیت جادہ، کینٹ سٹاپس سے دوسرے شہروں میں جانے والی بسوں ، ویگنوں ، ہائی ایسسز ، کے عملے نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کر رکھ ہیں ، جبکہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ضلعی انچارج نے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے اور نہ ہی شہریوں کی شکایات کے لئے شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جس کیوجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جہلم شہر سے دوسرے شہروں میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے عملے نے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے شروع کر رکھے ہیں ۔جہلم سے براستہ راولپنڈی، لاہور، چکوال، منڈی بہاوالدین، پنڈدادنخان، والی ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا اور اوورچارچنگ عروج پر پہنچ گئی ، دوران سفر مسافرخواتین سے ٹرانسپورٹ عملہ کی جانب سے غیر مناسب رویہ روا رکھا جارہا ہے ، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارتی کی ناک کے نیچے بااثر ٹرانسپورٹر نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

مسافروں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مختلف علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں ، لوکل بسوں ، ویگنوں کی چیکنگ کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری سفری سہولیات فے مستفید ہو سکیں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.