Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جہلم میں شدید گرمی کا زور عروج پر، حبس اور گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال

0

جہلم: شہرو گردونواح میں گرمی کا زور عروج پر ، صبح سویرے ہی سورج نے نکلتے ہی آگ برسانے کا سلسلہ شروع کردیا حبس اور گرمی کی وجہ سے روزہ داروں کا برا حال ہے، پارہ45 ڈگری کو چھونے لگا۔

بازاروں میں دن کے اوقات میں خریداروں کا رش نہ ہونے کے برابر تھا، رہی سہی کسر بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی، دکاندار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے جبکہ پھل فروش بھی مہنگے پھلوں کی وجہ سے خریدار نہ ہونے اور گرمی کی وجہ سے سخت مایوس نظر آرہے ہیں۔

گرمی اور حبس کی وجہ سے تمام دن لْو چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا گرمی کی شدت ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی جبکہ واپڈا نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز کردیا جس کی وجہ سے لوگوں کو روزہ کی حالت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.