حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ایف جی سکینڈری سکول جہلم میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کر دیا

0

جہلم: حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی نے ایف جی سکینڈری سکول جہلم میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کر دیا، فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف جی سیکنڈری سکول گل افشاں کالونی جہلم کینٹ میں جو کہ حمزہ بیگ شہید کا مادرِ علمی بھی تھا وہاں پینے کے پانی کا مسئلہ تھا ۔

حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نےسکول میں معیاری اور مربوط ایک ہزار لیٹر والا پانی کا فلٹر پلانٹ نصب کرایا جس سے طالب علم بچوں کو معیاری پینے کا پانی ملے گا جبکہ سوسائٹی نے ساتھ ہی فلٹر پلانٹ کی باقاعدہ دیکھ بھال کی بھی ذمہ داری اٹھالی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.