جہلم روڈ اور راولپنڈی روڈ پر ناجائز تجازات کیخلاف بھرپور آپریشن کلین اپ

0

جہلم: جہلم روڈ اور راولپنڈی روڈ پر ناجائز تجازات کیخلاف بھرپور آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں چیف افسر بلدیہ ، محکمہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے عملے نے شرکت کی۔

دکانوں کے آگے بھاری بھرکم ناجائز تجاوزات جو کہ ٹریفک میں بھی رکاوٹ پیدا کررہی تھیں ہٹا دی گئیں، آپریشن کے دوران ہیوی مشینری کا استعمال بھی کیا گیا اور تمام پختہ تجاوزات کی مکمل طور پر توڑ پھوڑ کردی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کااظہار کیا کہ ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا اور اس ضمن میں کوئی سیاسی دبائو قبول نہیں کیا جائے گا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.