کھیوڑہ کی ذہین طالبہ نے یوتھ ایکسچینج سٹڈی سکالر شپ پروگرام میں شامل ہونے کا اعزازکر لیا

0

کھیوڑہ: بین الاقوامی شہرت کے حامل شہر ِ نمک کھیوڑہ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی ذہین ترین طالبہ نے چھ مراحل پر مشتمل امتحانات میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کر کے امریکی یو تھ ایکسچینج سٹڈی سکالر شپ پروگرام میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دسویں جماعت کے امتحان سے فارغ ہونے کے بعد 15سالہ لینا خرم تارڑ نے امریکہ میں سکالر شپ کے تحریری امتحا ن اور غیر ملکی ماہرین کے انٹرویوز میں اے پلس گریڈ حاصل کر کے سکالر شپ کی حق دار ٹھہری، وطن عزیز سے 70طلباء و طالبات یو تھ ایکسچینج سٹڈی پروگرام میں شریک ہوں گے ۔

لینا خرم تارڑ نے ضلع جہلم کے سینئر صحافی یو سف ناز سابق صدر ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ انہوں نے اللہ تعالی پر بھرپور بھروسہ اور دعا کو اپنا تکیہ بنایا اور اپنی صلاحیتوں کو منوانے میں کامیا ب ہو گئی ، مجھے پورا یقین تھا کہ میری کامیابی میرے پیارے وطن پاکستان اور میرے والدین کی عزت میں اضافے کا باعث ہو گی ،میں نے اپنے اللہ کا شکر ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ یو تھ ایکسچینج سٹڈی پروگرام ثقافتی تبادلہ کی بنیا د بنا کر پورے پاکستان کے نوجوانوں کو امریکہ میں اپنی ثقافت کو اُجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر مما لک سے بھی سینکڑوں طالب علم امریکہ جاتے ہیں۔ قوموں کی پہچان اُن کی ثقافت ہوتی ہے۔نوجوانوں کے اس پروگرام میں پاکستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں کی ثقافت بارے معلومات اور آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔

لینا خرم نے مزید کہا کہ یہ اچھا موقع ہے کہ ہم پاکستان کے مثبت اور خوبصورت چہرے کو اقوام عالم کے سامنے پیش کریں اور ایک دوسرے سے مل کر تمام فریقین کو مستقبل میں مل جل کر رہنے اور انسانیت کی خدمت کے لئے اپنے کردار سے متعلق لائحہ عمل وضع کریں۔ میں یو تھ ایکسچینج سٹڈی پروگرام کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہیں اور امریکہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

لینا خرم عالم دین مولانا محمد اکرم انصاری کے صاحبزادے محمد ارشد انصاری کی نواسی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.