Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری رامل ایریا ہائپر میں میٹریل کلیئر کرتے وقت حادثہ، 2مزدور شدید زخمی

0

کھیوڑہ: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری رامل ایریا ہائپر میں میٹریل کلیئر کرتے وقت حادثہ پیش آگیا، دو ڈیلی ویجز مزدور شدید زخمی، حادثہ سیفٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پیش آیا، ناقص سیفٹی کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے، انتظامیہ کی ورکروں مزدوروں کو تحفظ دینے میں عدم دلچسپی، چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری میں رامل ایریے میں ہائپر میں را میٹریل پھنس گیا میٹریل کو کلیئر کرتے وقت دو ڈیلی ویجز مزدور آصف و لد لیاقت سکنہ ڈنڈوت آر ایس شاہد ولد خادم سکنہ ڈنڈوت آر ایس میٹریل کلیئر کرتے وقت ہائپر میں گرگئے بروقت مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

زخمی ہونے والے دونوں مزدور بطور ڈیلی ویجز کام کرتے تھے اور دونوں کا غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں فیکٹری ایریے میں اس سے قبل بھی ناقص سیفٹی کی وجہ سے کئی بار حادثات رونما ہو چکے ہیں اور کئی بار جانوں کا ضیاع ہو چکا ہے اور کئی بار شدید زخمی ہو چکے ہیں سیفٹی انتظامات کو بہتر کرنے میں فیکٹری انتظامیہ کی عدم دلچسپی ہے۔

عوامی سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور اپیل کی ہے کہ فیکٹری میں ناقص سیفٹی کی وجہ سے آئے روز حادثات ہونے پر فیکٹری انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیں تاکہ حادثات میں واضح کمی آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.