Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

دینہ میں مسافر وین کو حادثہ، ڈرائیور اور ایک خاتون جاں بحق، ایک شخص شدید زخمی

0

دینہ میں مسافروین کو حادثہ، مسافر وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 نے جاں بحق افراد کو زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کی علی الصبح 3 بجے ایک مسافر وین نمبری LES-199 جو کہ اسلام آباد سے میرپور جارہی تھی کہ دینہ میں الطاف بائی پاس روڈ پر خانہ بوکی کے نزدیک ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب بریک لگانے کا موقع نہ مل سکا اور وین درخت سے جا ٹکرائی

حادثہ کے نتیجہ میں65 سالہ ڈرائیور وحید زمان ولد محمد زمان سکنہ جاتلاں میرپور سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور وین میں بری طرح پھنس گیا۔ اس کو نکالنے کے لیے اسپیشل ریسکیو 1122 ریکوری وین کا استعمال کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ مسافر وین میں موجود ایک60سالہ خاتون مشہیر بیگم زوجہ محمد معروف سکنہ جاتلاں میرپور سر میں چوٹ آنے کے سبب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ اسکا شوہر محمد معروف ولد محمد شریف عمر 65 سال بھی سر میں چوٹ آنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے فوراً جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارووائی کرتے ہوئے زخمی ہونے والے شخص اور دونوں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.