Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ماہ رمضان مبارک ۔۔۔ آج پہلا روزہ ہے

0

جہلم: پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا اور آج پہلا روزہ ہے جب کہ پہلی بار دنیا بھر میں ماہ صیام ایک ہی دن شروع ہوا۔ 

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا آج پہلا روزہ ہے۔

واضح رہے سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں آج پہلا روزہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.