Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

مہر فیاض نے مدوکالس تا ساگری روڈ تعمیرکروا کر اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔ چوہدری سہیل ظفر

0

دینہ:مہرفیاض کی جانب سے مدوکالس تا ساگری روڈ پر پونے تین کروڑکی خطیر رقم خرچ کرنے پر چیئرمین مدوکالس سہیل ظفر سمیت اہل علاقہ کا اظہار ِ تشکر،چوہدری سہیل ظفرکی کارگردگی پر مکمل اطمینان۔

تفصیلات کے مطابق مدوکالس تا ساگری روڈ تقریباً 30سے 35 سال پہلے تعمیر کی گئی تھی۔اس دورانیہ میں کبھی بھی اس روڈ کی مرمت نہیں کی گئی۔دن بہ دن روڈ کی حالت اس قدر خستہ ہو گئی کہ گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، سائیکلوں کے نقصانات اہل علاقہ کی سر دردی کا باعث بننے لگے ۔ عوام ساگری جانے سے پرہیز کرنے لگے۔ مقامی سیاست دان اور اہل علاقہ کے بااثر شخصیات بھی اس روڈ کی مرمت نہ کرواسکیں ۔لہٰذا اہل علاقہ کا یہ درینہ مطالبہ بن گیا کہ آئندہ الیکشن میں اگر کسی سیاست دان کوووٹ چاہیے تو پہلے یہ سٹرک تعمیر کروانی ہو گی۔ اس خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ سیاسی قیادت نے مدوکالس تا ساگری روڈ پر مبلغ 2 کروڑ 84لاکھ روپے کی رقم خرچ کر کے اہل علاقہ کی درینہ خواہش کو پورا کیا ۔

اس حوالے سے یونین کونسل مدوکالس میں ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت چیئرمین چوہدری سہیل ظفر منعقد ہوا۔اجلاس میں وائس چیئرمین ملک صداقت، سیکرٹری شاہد محمود، کونسلر حضرات اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چوہدری سہیل ظفر اور اہل علاقہ کی طرف سے مشترکہ طور پر قرار داد پیش کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت خصوصاً خادم اعلیٰ پنجاب شہاز شریف اور ایم پی اے مہر محمد فیاض کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر چوہدری سہیل ظفر کا کہنا تھا مہر محمد فیاض نے ہماری درینہ خواہش کو پورا کر کے ہمارے اور اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔ہمیں اُن پر فخر ہے اور ہم سب اُن کی مزید ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے اپنی پوری ٹیم جس میں راجہ لیاقت علی اُمیدوار برائے ایم پی اے ، میاںمحمد عتیق یوتھ کونسلر، راجہ نویدافضل کا بھی شکریہ اد اکیا جنہوں نے موجودہ سیاسی قیادت کی توجہ اس طرف مبذول کروانے میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا اور اہل علاقہ کی درینہ خوائش کو پورا کیا گیا۔

اجلاس میں سٹرک کی تعمیرکو تسلی بخش قراردیتے ہوئے تما م تعاون کرنے والے افراد کا تہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا گیا۔اہل علاقہ نے چوہدری سہیل ظفر کی کارگردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی تعمیر علاقہ کی ترقی میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.