Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

قادیانیت کے فتنے کو ختم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرنیوالے خوش نصیب ہیں۔راجہ محمد فاروق حیدر خان

1

سوہاوہ: سید شوکت علی شاہ وزیر خوارک کے والد سید محمد عبداللہ شاہ،اور والدہ کی سالانہ برسی پر وزیراعظم ریاست جموں اینڈ کشمیر ،اسپیکر آزاد جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی آمد کے ساتھ ساتھ ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق سید شوکت علی شاہ وزیر خوارک سید محمد عبداللہ اور والدہ محترمہ کے سالانہ برسی منائی گئی جس میں وزیراعظم آزاد جموں اینڈ کشمیر راجہ فاروق حیدر ،اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر ،چوہدری اسماعیل وزیر تعمیرات ،محمد سلیم چشتی مرکزی چیئرمین زکوۃ کمیٹی آزاد کشمیر ،سید خلیل کاظمی شاہ ،ایس محمد شاہ سمیت ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی ،پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا۔نعت خوان حضرات نے نعت خوانی پیش کی ۔پروگرام میں مختلف علماء نے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے کہا کہ سید شوکت علی شاہ کے گھرانے سے میری دلی لگاؤ ہے اور یہ نہ صرف مذہبی گھرانہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ایک سیاسی گھرانہ بھی ہے ان کے والد محترم سید محمد عبداللہ شاہ کی مذہب کے ساتھ ساتھ سیاسی خدمات بھی ہیں جنہیں ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔سید شوکت شاہ سیاست کو خیر آباد کہ کر امریکہ چلے گئے تھے میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کہنے پر دوبارہ سیاست میں قدم رکھا اور آج ایک مرتبہ پھر یہ سیاسی گھرانہ آباد ہے اور یہ سب ان کے والدین کی دعاؤں کے مرہون منت ہے۔

وزیر اعظم آزاد جموں اینڈ کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں کہ میری کابینہ میں سید شوکت علی شاہ جیسے مخلص اور وفادار دوست شامل ہیں اور آج مجھے اور ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے آزاد کشمیر کی اسمبلی سے قادیانیوں کے خلاف بل پاس کر کے حضور نبی اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت کا ایک ادنیٰ سا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید شوکت شاہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد کا آزاد کشمیر کی سیاست کے ساتھ ساتھ تھریک آزادی کشمیر میں اہم کردار رہا ہے ۔ان کی والدہ محترمہ ایک ولی اللہ تھیں میں جب بھی ان سے ملتا ان سے اپنے حق میں دعائیں کرواتا جو اللہ تعالی کی بارگاہ میں منظور بھی ہوئیں ۔آج میں جس مقام پر ہوں اس میں ان کی والدہ کی دعاؤں کا عمل دخل ہے ۔

اس موقع پر سید شوکت علی شاہ وزیر خوارک نے سالانہ برسی میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا اور خصوصی طور پر مہمان خصوصی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور اسپیکر شاہ غلام قادر کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فروری کا مہینہ میرے لیے دکھ کا مہینہ ہے اس ماہ کی آمد سے ہی میرے آنسوں نہیں تھمتے آج میں جس مقام پر ہوں اپنے ماں باپ کی دعاؤں سے ہوں ۔پاکستان میں مقیم کشمیری بھائیوں کی مجھ سے محبت ک میں کبھی اپنے دل سے نہیں بھلا سکتا ۔مجھ سے جہاں تک ہو سکا میں ان کی خدمت میں ہر لمحہ حاضر ہوں ۔

  1. نعمان کیانی کہتے ہیں

    ماشاءاللہ آپ آزادکشمیر اسمبلی کے اراکین نے بہت اچھا کام کیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.