موٹروے پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

0

سوہاوہ: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اورفینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹر وے پولیس کے حکم پر ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سوہاوہ حافظ نعمان نے گزشتہ روز افسران و پٹرولنگ آفیسر کو بغیر نمبر پلیٹ ، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے متعلق بریفنگ دی جس کا باقاعدہ آغاز ترکی ٹول پلازہ پر کیا گیا۔

ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ ii حافظ احمد نعمان نے کالے شیشے والی گاڑیوں کو روک کر شیشے اتروائے اور فینسی نمبر پلیٹ گاڑیوں کو سخت ہدایت کی کہ وہ آئندہ حکومت سے منظور شدہ نمبر پلیٹس کااستعمال کریں انہوں نے متعدد گاڑیوں کو وارننگ جبکہ درجنوں گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے آئندہ سخت سے سخت کاروائی کی وارننگ دی۔

ڈی ایس پی موٹروے نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی موٹر وے پولیس اور افسران کی ہدایت پر آئندہ بلیک ونڈو گاڑیوں اور فینسی اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام پٹرولنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ شہر بھر اور جی ٹی روڈ پر بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں اور آئندہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.